راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ جو بھی صورتحال ہو جلسہ 8 ستمبر کو ہی ہو گا،اگرجلسہ منسوخی کامیراپیغام آئے توبھی یقین نہ کرنا۔شیر افضل مروت نے اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ متحد ہو کر لڑنی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 ستمبر کی ذمے داری علی امین گنڈا پور کو دی ہے کہ وہ ہر صورت یہ جلسہ کروائیں اور کہا ہے کہ اگر 8 ستمبر کو میرا بھی یہ پیغام آئے کہ جلسہ منسوخ ہو گیا ہے تو آپ نے یقین نہیں کرنا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے کیا ذمے داریاں دی ہیں اس کا اعلان 8 ستمبر کے جلسے میں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ قوم ستمبر کے جلسے کیلئے تیاری رکھے۔شیر افضل مروت نے کہاکہ محسن نقوی کا کرکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اْنہوں نے کہاکہ بناوٹی اور نان پروفیشنل لوگوں کو ذمہ داریاں سونپنے سے پاکستان کو شکست پر شکست ہو رہی ہے، میرٹ کی مسلسل پامالی ہو رہی ہے۔
مقبول خبریں
کرم،مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کرم(این این آئی)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی...
دریائے سندھ کنال معاملہ،بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو اہم تجویز دی ہے، شازیہ...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے چھ نئی...
الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی...
اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن عادل خان بازئی...
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...