عارف لوہار آسٹریلیا میں میوزیکل شوز میں پرفارمنس دینے میں مصروف

0
59

لاہور( این این آئی) نامور فوک گلوکار عارف لوہار آسٹریلیا میں میوزیکل شوز میں پرفارمنس دینے میں مصروف ہیں ۔ عارف لوہار نے بتایا کہ یہاں مختلف مقامات پر میوزیکل شوز میں پنجابی فوک گیتوں کے ساتھ صوفیانہ کلام بھی پیش کر رہاہوں ۔ میں حیران ہوں کہ مقامی باشندے بھی صوفیانہ کلام پر دیوانہ وار رقص کررہے ہوتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ آسٹریلیا میں مزید چند روز قیام کے بعد پاکستان واپسی ہو گی ۔