اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چائنہ تعلقات میں کردار ادا کرنے پر چینی پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی چیاؤمنگ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا۔اس حوالے سے ایوان صدر میں تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں انعام تفویض کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت ملکی سول اور فوجی قیادت موجود تھی جس کے ساتھ پاکستان آئے چینی وفد اور چینی حکام بھی موجود تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد شرکاء کو بتایا گیا کہ چینی جنرل لی چیاؤنگ 40 برس سے فوج میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، انہوں نے خطے کے امن، پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کردار ادا کرنے کی خدمات انجام دیں جس کے اعزاز میں حکومت پاکستان انہیں اس اعزاز سے نواز رہی ہے۔چینی جنرل کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کے سینے پر تمغہ نشان امتیاز ملٹری لگایا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...