لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے اّئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے پہلے قذافی سٹیڈیم کو جدید شکل دینے کے ساتھ نام بھی بدلنے کا منصوبہ بنا لیا۔اکتوبر 2022ء میں پانچ سالہ معاہدے کے تحت کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو نیشنل بینک سٹیڈیم کا نام دیا جاچکا ہے، اب اسی طرز پر قذافی سٹیڈیم کو بھی سپانسر کا نام دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے ری نیمنگ قذافی سٹیڈیم کا باقاعدہ ٹینڈر جاری کرنے کے بعد چند سپانسرز اداروں کی جانب سے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، ابتدائی کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی تاہم حتمی منظوری ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ لاہور سٹیڈیم کے نام سے پکارے جانے والے اس سٹیڈیم کو 19 مارچ 1972ء میں لیبیا کے اس وقت کے صدر معمر قذافی کے نام پر قذافی سٹیڈیم کا نام دیا گیا، اعلان اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ایک جلسے میں کیا تھا، 20 اکتوبر 2011ء کو معمر قذافی کا انتقال ہو گیا۔
مقبول خبریں
اختلاف راے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے’ مریم نواز...
لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ امن بہت بڑی نعمت ہے، بدامنی زوال لاتی ہے، امن کی...
بلاول بھٹو زرداری 36 سال کے ہو گئے’ بہنوں اور جیالوں کی مبارکباد
کراچی(این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے صاحبزادے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، 37 ویں سابق وزیرِ خارجہ، بلاول بھٹو زرداری آج 36...
پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈینینس منظور ہوتے ہی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(این این آئی)وزیراعظم، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس پر دستخط ہونے کے ساتھ...
پارلیمان کا قانون سازی کا اختیار آئین میں دی گئی حدود کے تابع ہے،...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جسٹس منظور علی شاہ کے تحریر کردہ ایک فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کا قانون سازی...
اختلافات ختم کرکے امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی ضرورت ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام جنگ اور...