کراچی (این این آئی)مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک بڑے پلیٹ فارم پر اپنی آواز کا جادو جگاتے ہوئے نامور اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر نشر کیا ہے۔باری تھانی کے ریلیز ہوتے ہی حدیقہ کیانی کے مداح جو پوری دنیا میں ہیں انتہائی خوشی کا اظہار کررہے ہیں، بلاشبہ حدیقہ کیانی اپنی سریلی آواز سے دنیا بھر میں جانی مانی جاتی ہیں، جنوبی ایشیا میں بھی صوفی سکور کی طرف سے بھی اس گانے کیلئے کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اس گانے کو تخلیقی ذہین رکھنے والے عبداللّٰہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے، گانے میں ہمایوں سعید کی شاندار پرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے، مداحوں کو بہت وقت سے حدیقہ کیانی کے نئے گانے کا انتظار تھا جو اب ختم ہوا، بہترین میوزک کے ساتھ حدیقہ کی جادوئی آواز نے مداحوں کو متوجہ کرلیا ہے۔حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں، خوبصورت انداز اور من کو چھونے والی آواز کی بدولت حدیقہ کیانی جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔امید کی جاسکتی ہے کہ باری تھانی بھی حدیقہ کیانی کی شہرت کو مزید چار چاند لگائے گا اور میوزک کے شوقین حضرات کو ایک اچھا گانا سننے کو ملے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...