واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ ایرانی حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کربی نے مزید کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔کربی کے مطابق ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا … پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے ،اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں،ایک جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی ،دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...