جنین (این این آئی )فلسطینی ہلال احمر کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن میں دس فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ہلال احمر کے ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جنین شہر میں اور اس کے نزدیک چھ فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ طوباس شہر کے قریب الفارعہ کیمپ میں چار فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک وسیع فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک مختصر فوجی بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی جنین اور طولکرم شہر میں شروع کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ آپریشن کا مقصد مطلوبہ افراد کی گرفتاری اور بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...