فلم بادشاہ اور بازی گر کے سیکوئل سے متعلق اہم پیشرفت

0
56

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں بادشاہ اور بازی گر کے سیکوئل سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسر رتن جین نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ بادشاہ اور بازی گر کے سیکوئل پر کام جاری ہے۔رتن جین نے کہاکہ میں شاہ رخ خان سے بات کرتا رہتا ہوں، ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ سیکوئل سے متعلق آگے کیا کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سب سے پہلے بازی گر کا سیکوئل سپر اسٹار کے ساتھ ہی بنانا چاہتا ہوں۔فلم پروڈیوسر سے فلموں کے اسکرپٹ کے بارے میں پوچھا گیا کہ انہوں نے جواب دیا کہ سیکوئل کے اسکرپٹ تیار نہیں ہیں لیکن ہم اس پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔رتن جین نے بتایا کہ جس دن ہمیں صحیح اسکرپٹ اور ہدایت کار مل گیا ہم سیکوئل بنائیں گے، ارادہ ہے کہ فلم بنائیں تو اچھی بنائیں ورنہ چھوڑ دیں۔