ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 کے ایک حالیہ قسط میں ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ نے یہ بات اس وقت کہی جب کنٹسٹنٹ کرشنا سیلوکر نے انہیں بتایا کہ باوجود اسکے کہ وہ انجینئرنگ کی ڈگری کا حامل ہے لیکن کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے دوران اسکی ملازمت ختم ہوگئی۔اس نے اس موقع پر اپنا تقابل ایک غیر شادی عورت سے کیا اور کہا اگر میں کہوں کہ غیر شادی شدہ لڑکی گھر والوں پر بوجھ ہوتی ہے، تو ایک عمر گزرنے کے بعد ایک بیروزگار مرد بھی اتنا ہی بوجھ ہوتا ہے۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے کرشنا سیلوکر کی بات کاٹتے ہوئے وضاحت کی کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔انہوں نے کنٹسٹنٹ سے کہا میں ایک بات آپکو بتاتا چلوں کہ لڑکی کبھی بوجھ نہیں بنتی بلکہ وہ تو بہت بڑی شان ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...