کراچی(این این آئی)پاکستانی معروف و خوبرو اداکارہ ماورا حسین اور بھارتی اداکار ہرش وردھن رانے کی دم دار اداکاری و کیمسٹری کے سبب سْپر ہٹ ہونے والی فلم ‘صنم تیری قسم’ کے پرستاروں کا انتظار بلآخر جلد ختم ہونے والا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ‘صنم تیری قسم’ کا سیکوئل ‘جانم تیری قسم’ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہیں۔تاہم اداکارہ ماورا حسین اور اداکار ہرش وردھن رانے کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند پرستاروں کے لیے بْری خبر یہ ہے کہ فلم کے سیکوئل کے مرکزی کرداروں کے لیے نئے چہروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ 2016ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘صنم تیری قسم’ اداکار کمل ہاسن اور اداکارہ رینا رائے کی 1982ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘صنم تیری قسم’ کا ری میک تھی، اس فلم کی شوٹنگ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا میں کی گئی تھی۔اس فلم میں ماورا نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔ فلم میں دکھایا گیا کہ ماورا کی زندگی میں اس وقت تبدیلی آئی جب ان کی زندگی میں اندر نام کا ایک لڑکا آتا ہے جس کا کردار اداکار ہرش وردھن رانے نے ادا کیا تھا۔فلم ‘صنم تیری قسم’ میں اداکارہ ماورا حسین کی جاندار اداکاری کے باعث انہیں آج بھی اس فلم کے باعث پہچانا جاتا ہے جبکہ بھارت سے باہر بسنے والے کئی بالی ووڈ پرستار یہ سمجھتے ہیں کہ ماورا حسین شاید بھارتی اداکارہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ فلم کے سیکوئل کا بے تابی سے انتظار کرنے والے مداحوں کو یہ جان کر مایوسی ہوئی ہے کہ سیکوئل میں مرکزی اداکار نہیں ہوں گے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس ‘جانم تیری قسم’ کی ہدایت کاری رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کریں گے۔اس فلم کی کہانی فلم ”عاشقی 2” کی طرح موسیقی کے گرد گھومے گی۔فلم سازوں کو سیکوئل کے لیے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش ہے جس کی آواز متاثر کْن ہو، جو گانا گانے کی صلاحیت رکھتی ہو اور جس کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہو۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...