اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں قیام امن اور دہشت گردی وفرقہ واریت کے خاتمے ، مذہبی ہم آہنگی ، رواداری اور بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں علماء کرام نے پہلے بھی قوم کی رہنمائی کی اور اب بھی اس کی اشد ضرورت ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں موثر بیانیہ کے لیے تمام مسالک کے علماء کرام سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام سے مشاورت کی قومی مہم کا جلد آغاز کیا جائیگا، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا جنگ ہے۔اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماء کرام کو ایک بار پھراپنا عظیم کردار کرنا ہے۔علماء کرام نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بدامنی پھیلا کر انتشار پیدا کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ سب ملکر دشمن کے ناپاک ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ مولانا سید عبدالخیر آزاد نے کہا کہ پیغام پاکستان،پاکستان کاوہ عظیم بیانیہ ہے جس نے دہشت گردی،انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا ہے۔ موجودہ حالات میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان میں قیام امن کیلئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی،انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا عبدالخبیر آزاد کی مذہبی ہم آہنگی،اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...