کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے سے انکار کردیا۔شان مسعود نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دے رہا، سوشل میڈیا پر بات کا بتنگڑ بن جاتا ہے، شاہین آفریدی کے ساتھ اختلافات اور جیسن گلیسپی سے الجھنے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔قومی ٹیسٹ کپتان سے جب سوشل میڈیا پر مستعفی ہونے کی خبروں کے مطابق پوچھا تو انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں کپتانی سے مستعفی نہیں ہو رہا۔کپتان شان مسعود نے ایک وائرل ویڈیو کی بھی وضاحت کی جس میں شاہین آفریدی اپنے کندھے پر سے ان کا ہاتھ ہٹا رہے ہیں، اس بارے میں کہا کہ میں نے شاہین کے اس کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جس پر گیند لگنے کی وجہ سے انہیں درد ہورہا تھا، اسی لئے انہوں نے میرا ہاتھ وہاں سے ہٹایا، میرے شاہین کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ تلخ کلامی کی باتیں بھی سامنے آئیں مگر اس کی حقیقت یہ ہے کہ لٹن داس نے چھکے پر گیند کو باہر پھینک دیا تھا، وہ بمشکل چند اوورز ہی پرانی گیند تھی، اس کی جگہ ہمیں جو گیند دی گئی وہ کافی نرم تھی، ہمارا کہنا یہ تھا کہ اسی نئی سے ملتی جلتی گیند ملنی چاہئے، میں یہی بات گلیسپی سے کررہا تھا۔شان مسعود نے مزید کہا کہ اسی لئے ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچ کے دوران سوشل میڈیا سے دور رہیں۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...