شاہ رخ کے پاس بیٹے کو بطور اداکار سامنے لانے کیلئے پیشکشوں کے ڈھیر لگ گئے

0
76

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے پاس فلمسازوں کی جانب سے انکے بیٹے آریان خان کو بطور ایکٹر سامنے لانے کیلئے پیشکشوں کے ڈھیر لگ گئے۔اگر انڈسٹری حلقوں کی باتوں پر یقین کرلیا جائے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ آریان خان چند ایک سال میں اداکاری شروع کر دینگے، تاہم اس وقت تو یہ سب کچھ انتظار کرو اور دیکھو والا معاملہ ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے 30 سالہ کیریئر کے دوران شاہ رخ خان نے خود کو سنیما کی تاریخ کے سب سے بڑے سپر اسٹارز میں سے ایک کے طور پر منوایا ہے۔ اسی لیے انکے ہر اقدام سے انڈسٹری اور فلم بینوں میں توقعات پیدا ہوتی ہیں۔گو کہ اس وقت شاہ رخ خان، کنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی بڑی اسکرین پر ڈیبیو فلم ہوگی، ایسے میں آریان خان کو بطور اداکار سامنے لانے کیلیے متعدد فلمساز کنگ خان سے رابطہ کر رہے ہیں۔ جن فلم سازوں نے ان سے رابطہ کیا ہے ان میں کرن جوہر، راکیش اوم پرکاش مہرا، ادیتیا چوپڑا، فرح خان اور دیگر شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جنوبی بھارت کے بھی کئی ڈائریکٹرز ایسی ہی تجاویز لیکر آئے ہیں۔