لاہور(این این آئی)ملکی میدان مکمل تیار نہ ہونے کی وجہ سے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان بڑھ گیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان، دوسرا 15 سے 19 تاریخ تک کراچی جبکہ تیسرا 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے، لاہور اور کراچی کی طرح راولپنڈی سٹیڈیم میں بھی تعمیراتی کام ہو گا۔سیریز کے لیے اگر کام روکا گیا تو چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تیاری مزید چیلنجنگ بن جائے گی، انگلینڈ سے شائقین کے گروپ بارمی آرمی کے بھی پاکستان آنے کی توقع ہے، کراؤڈ کے بغیر میچز کرانا بھی ممکن نہ ہو گا۔ان چیلنجز کو دیکھتے ہوئے پی سی بی متبادل آپشنز پر غور کرنے پر مجبور ہو گیا ہے، یو اے ای پہلا انتخاب ہوگا مگر دبئی اور شارجہ میں 3 سے 20 اکتوبر تک آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے میچز ہونا ہیں، پاک انگلینڈ سیریز تقریباً انہی تاریخوں میں شیڈول ہے۔ایسے میں یو اے ای کا صرف ایک وینیو ابوظہبی ہی دستیاب ہوگا، پی سی بی حکام سری لنکا میں بھی میچز کرانے پر غور کر رہا ہے، اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کی مشاورت سے آئندہ چند روز میں کوئی فیصلہ ہوگا۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...