ہم اسرائیل کیساتھ کھڑے رہیں گے ، برطانیہ

0
108

لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے کچھ لائسنس معطل کرنے کے اپنی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کے ساتھ کھڑا رہے گا تاہم بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا عزم بھی لیے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیان پارلیمنٹ میں حکومت کے ہفتہ وار احتساب اجلاس کے دوران دیا۔ اجلاس اپوزیشن لیڈر رشی سونک کے ساتھ تصادم دیکھنے میں آیا۔ سونک نے سٹارمر سے پوچھا کہ اس فیصلے سے حماس کے زیر حراست 101 یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے میں کس طرح مدد ملے گی۔سٹارمر نے جواب دیا کہ ان کی حکومت نے پچھلی حکومتوں کی طرح ہی جائزہ لیا اور ایک واضح قانونی نتیجے پر پہنچی اور اس نتیجے اور تشخیص کو پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ اس سے ہمیں اہم مسائل پر اتحادیوں کے ساتھ دلیل کی طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل مسئلہ ہے۔ انہوں نے باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی، غزہ میں امداد کے داخلے اور دو ریاستی حل کے لیے راستے کھولنے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اس فیصلے کے بارے میں اپنے ملکی اتحادیوں کے ساتھ بات کی۔سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی کچھ برآمدات کے حوالے سے یہ واضح خطرہ موجود ہے کہ کہ ان کا استعمال بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی میں یا سہولت کاری کے لیے کیا جائے۔