اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن کے پالیسی بورڈ کی تشکیل کا مقصد نجی شعبے کی مدد سے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی کے عمل میں بہتری اور شفافیت لانا ہے،پاکستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر ملک میں خطیر سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں برآمدات پڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پلاننگ کمیشن کے پالیسی بورڈ کا پہلا اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، بڑے نجی اداروں کے نمائندگان، کارپوریٹ لیڈرزاور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پالیسی بورڈ کی تشکیل کا مقصد نجی شعبے کی مدد سے ملک کی اقتصادی منصوبہ بندی کے عمل میں بہتری اور شفافیت لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کی شرکت سے منصوبہ بندی کمیشن کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور یہ اقدامات پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی بورڈ کے ممبران منصوبہ بندی کمیشن کے مالی امور اور آڈٹ کی نگرانی میں حکومت کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ کے اراکین سٹرٹیجک فریم ورک تیار کرنے کے ساتھ ساتھ کثیر المدتی، وسط مدتی اور طویل المدتی منصوبہ جات بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پالیسی بورڈ کی تشکیل کو ایک اہم سنگ میل سمجھتی ہے اور اس کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جائیں گے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے فائیوایز فریم ورک، تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ اور وژن 2030 پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی بورڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس فریم ورک کے تحت برآمدات، ڈیجیٹل ترقی، ماحولیات، توانائی اور مساوات جیسے کلیدی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اراکین پالیسی بورڈ کے تجربات اور تجاویز سے قومی بجٹ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی اور اس عمل کو مزید شفاف اور قابل بھروسہ بنایا جائے گا۔ احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ بورڈ کے اراکین کو اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرنا چاہیے تاکہ منصوبہ بندی کمیشن کو بہتر بنانے میں معاونت مل سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پالیسی بورڈ کے اراکین کی شمولیت منصوبہ بندی کمیشن کو ایک مکمل تھنک ٹینک کی شکل دے گی جس سے پاکستان کے ترقیاتی عمل میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت نجی شعبے کے ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے اور ان کے مشوروں کو قومی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے گا
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...