پرائیویٹ لیبارٹریوں کے لیب ٹیسٹس کے اخراجات، آلات اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے مختلف ہوتے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

0
144

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا ہے کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے لیب ٹیسٹس کے اخراجات، آلات اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے مختلف ہوتے ہیں۔ جمعہ کو سینٹ میں سینیٹر محسن عزیز کے توجہ مبذول نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے لیب ٹیسٹس کے اخراجات آلات اور انفراسٹرکچرز کی وجہ سے مختلف ہوتے ہیں، اسلام آباد میں ایک ہزار بیڈز کے جناح میڈیکل ٹاور پر کام شروع ہو گیا ہے یہ حکومت کا ایک بہت اچھا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیب ٹیسٹس کی قیمتوں کا تعین کرنے کے حوالے سے اگر صوبوں نے کوئی قانون بنایا ہے تو اس حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ ہم بھی اس پر پیشرفت کر سکیں، اس حوالے سے ایوان کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔