حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی ہوئی ہے، وزیر خزانہ

0
90

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد قائم ہوگئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میٹنگ (آج) بدھ کو ہوگی، پوری امید ہے کہ آئی ایم ایف 7 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی اور شرح سود میں کمی آئی، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفرا اسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا اور اب سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے۔