کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی کو امریکا میں انسٹا گرام ریلز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق فضا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکا کی کچھ نئی ویڈیوز شیئر کیں۔پہلی ویڈیو میں انہیں امریکا میں ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں وہ ایک پارک میں ایک خوبصورت چھوٹی ٹرین کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے کیمرے کیلئے مختلف قسم کے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کو ویڈیوز میں رنگ برنگے پھولوں کے ڈیزائن والے شارٹ ٹاپ کے ساتھ سفید رنگ کی ریشمی پلازو پینٹ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انہیں یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد بولڈ لباس پہننے کی وجہ سے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں بیرون ملک جا کر بہت بولڈ ملبوسات پہنتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی وی پر بیٹھ کر یہ سب کرنا زیب نہیں دیتا، دنیا بھر میں ہمارا کیا امیج جاتا ہو گا؟کچھ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ فضا علی اپنے شو کو مشہور کرنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں اور شہرت کی بھوک میں اپنی عزت اور وقار کھو رہی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...