راولپنڈی(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 245 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 69، لاہور سے 4 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح چکوال سے 2، گوجرانوالہ، فیصل آباد، میانوالی، ساہیوال اور سرگودھا سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ عوام ڈینگی کے معاملے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے، گزشتہ سال کی نسبت ڈینگی کے کیسز کی شرح بہت کم ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے محکمہ? صحت کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈینگی مچھر کا لاروا ڈیٹیکٹ ہو رہا ہے، جسے کلینیکل طریقوں سے تلف بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی نسبت ٹیمز کم ہیں لیکن ڈینگی پر کام تیزی سے ہو رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...