اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن شعیب شاہین کا کہنا تھا تمام ادارے سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کو ماننے کے پابند ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو جو بہتر لگے گا، اسے ہی آئینی کہے گی، جو سوٹ نہیں کرے گا تو اْسے کہیں گے کہ یہ غیر آئینی ہے۔پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق چیئرمین حسن رضا پاشا نے کہا کہ 8 ججز کا اکثریتی فیصلہ ہی لاگو ہوگا لیکن یہ وقت ہے کہ سپریم کورٹ اس حوالے سے نظر ثانی کی درخواستیں سن لے۔اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کہہ دیا تھا کہ اسی فیصلے پر عمل ہوگا جو آئین کے مطابق ہوگا۔اس سے پہلے رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی، یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب نہیں دہرائی جا سکتی۔
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...