ورجینیا (این این آئی)شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے عاصم خان نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سیکنڈ سیڈ مصر کے یحییٰ النواسانی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔امریکی ریاست ورجینیا میں جاری اس ٹورنامنٹ میں عاصم نے مضبوط مصری حریف کو ایک گھنٹے پر محیط سخت مقابلے کے بعد زیر کیا۔عاصم خان نے یحییٰ النواسانی کو 11ـ7، 4ـ11، 11ـ6، 7ـ11 اور 11ـ7 کے اسکور سے شکست دی، ان کی اس شاندار فتح نے انہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عشب عرفان دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 7 مصر کے ابراہیم الکبانی سے شکست کھا گئے، ان کو 11ـ8، 11ـ7، 7ـ11 اور 11ـ7 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 28750 ڈالرز ہے اور دنیا بھر کے اسکواش کھلاڑی اس ایونٹ میں شریک ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...