لندن (این این آئی)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے پاکستانی فوج کے اعزازی کیپٹن بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔لندن میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا پہلا پاکستانی ہوں جسے یہ اعزاز ملا ہے۔دوسری جانب ایکس (ٹوئٹر ) پر تقریب سے لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لندن میں یوم دفاع و شہداپاکستان کی تقریب میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن کے رینک لگا دیے۔ عامر خان نے اپنی ٹوئٹ میں کرنل تیمور اور ڈاکٹر محمد فیصل کا بھی شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں برس مئی میں پاک فوج نے عامر خان کو ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینک لگا ئے تھے، باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف پر کیپٹن کے اعزازی رینک لگائیگئے تھے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...