آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، لاجسٹکس کیلئے پی سی بی شیڈول کی منظوری کا منتظر

0
10

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) لاجسٹک معاملات کو فائنل کرنے کیلیے شیڈول کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے حالیہ ملاقات میں شیڈول جلد سائن کرنے کا کہا ہے۔ لاجسٹک معاملات کی تصدیق کیلئے پی سی بی شیڈول جلد از جلد فائنل کرنا چاہتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے مجوزہ شیڈول کے مطابق عبوری بکنگ کروا رکھی ہیں۔ آئی سی سی اکتوبر کے آخر تک چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا حتمی اعلان کرسکتی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اگلے ماہ ویمن ورلڈ کپ کے فائنل پر محسن نقوی اور جے شاہ کی ملاقات بھی ہوسکتی ہے۔