کابل (این این آئی)افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت برکس اقتصادی فورم میں شمولیت کی خواہشمند ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ابھرتی ہوئی معیشتوں کی سربراہی کانفرنس برکس کا انعقاد اس سال 22 سے 24 اکتوبر تک روشی شہر کازان میں ہو گا۔افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے کہا کہ بڑے وسائل کے حامل ممالک اور دنیا کی سب سے بڑی معیشتیں بالخصوص روس، بھارت اور چین برکس فورم سے وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہمارے ان کے ساتھ اچھے اقتصادی تعلقات اور تجارتی روابط ہیں، ہم اپنے تعلقات کو وسعت بخشنے اور برکس کے اقتصادی فورمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں۔افغانستان میں اقتدار میں آئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک طالبان حکام کو کسی بھی ملک نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ان کے برکس ممالک بالخصوص چین اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔حال ہی میں میں توسیع کرتے ہوئے ایران، متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔طالبان حکومت کی اس خواہش کے حوالے سے برکس کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...