دنیا میں سیاحت متحرک شعبے کے طور پر ابھر رہی ہے، وزیراعظم

0
17

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کا سیاحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا ہے کہ دنیا میں سیاحت ایک متحرک شعبے کے طور پر ابھر رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ آج اقوام متحدہ کے تحت سیاحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، سیاحت کے عالمی دن کا موضوع ”سیاحت اور امن” اہم پہلو کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قدرت نے پاکستان کو سرسبز میدانوں، دریاؤں اور پہاڑی سلسلوں سے نوازا ہے، پاکستان مہرگڑھ، موہنجوداڑو، ہڑپہ اور گندھارا جیسی قدیم تہذیبوں کا مسکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کی صنعت میں کاروباری اقدامات کو فروغ دے رہی ہے، سیاحوں کے لیے دوستانہ ویزا کا نظام لائے ہیں، 126 ممالک کے سیاح بغیر فیس کے فاسٹ ٹریک ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔