لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔عالمی یوم سیاحت پر اپنے پیغام میں مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیاحت کے پرعزم جذبے رکھنے والوں کو سلام پیش کرتے ہوں، اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو زمین پر چلنے پھرنے اور غور وفکر کرنے کی دعوت دی، سیاحت انسان کی فطری صلاحیتوں کو جلا بخشتی اور فکر و تدبر میں معاونت کرتی ہے، اللہ تعالیٰ نے پاک سر زمین کو بے پناہ سیاحتی خوبصورتیوں سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیاحت کا بے پناہ پوٹینشل ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے، قدرتی حسن سے مالا مال پنجاب کے علاقے کسی سے کم نہیں، پنجاب کا تاریخی، ثقافتی اور قدرتی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے باعث کشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے پائیدار اقدامات کئے جا رہے ہیں، قدیمی قلعے، مذہبی مقامات اور دلکش وادیاں سیاحت کیلئے نہایت موزوں ہیں، سیاحت سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اْجاگر کرنے کیلئے پر عزم ہیں، مری کے انفراسٹرکچر کو جدید طرز پر اپ گریڈ کریں گے۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ مری میں گلاس ٹرین چلانے کے منصوبے پر بھی ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، پاکستان میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانا پنجاب کا اعزاز ہے، ٹورازم ڈویلپمنٹ سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اْبھرے گا، پاکستان کے خوبصورت چہرے کو دنیا بھر میں روشناس کرانا ہے۔
مقبول خبریں
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...