اسلام آباد(این این آئی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 7 اکتوبر کو ملک گیر ملین مارچ کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں ہفتہ غزہ یکجہتی منایا جائے گا جس میں مختلف پارٹیوں اور شعبہ زندگی کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل چترال، 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں ملین مارچ ہوگا، وہ تمام طلبہ، ادیبوں سے یہ درخواست کرتے ہیں وہ اس موقع پر یکجہتی کا اظہار کریں اور 7 اکتوبر کو پورا پاکستان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہو تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ ہم بھی زندہ ہیں اور ہمیں بھی انسانیت کا کوئی درد ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 7 تاریخ کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا، ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اس مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، 7 اکتوبر کو 12 بجے گھروں سے نکل کر غزہ کیساتھ یکجہتی کرینگے، سفارت کاروں سے بھی اس مارچ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو غزہ ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیں گے، غزہ کے مسلمانوں سیاظہار یکجہتی کریں گے، غزہ میں جو ہورہا ہے ہم خاموش رہ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ اس ملین مارچ کے حوالے سے سفارت کاروں سے بھی بات چیت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین، غزہ، لبنان اور یمن میں بمباری کررہا ہے، اسرائیل نے لبنان میں اپنی فوجیں اتارنا شروع کردی ہیں، گزشتہ سال اسرائیل کا انٹیلی جنس نیٹ ورک تباہ ہوگیا تھا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ کے چاروں اطراف اسرائیل موجود ہے، اب تک اسرائیل نے 30 ہزار بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے، استقامت کا مظاہرہ کرنے پر فلسطین کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...