ممبئی (این این آئی)اسکرین سے غائب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان نے ایک بار پھر سلور اسکرین پر واپسی کا عندیہ دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سوال و جواب کا سیشن رکھا۔اس دوران ایک فالوور نے ان سے کہا کہ آپ کو مزید فلمیں کرنی چاہئیں، ہم انتظار کر رہے ہیں۔صارف کو جواب دیتے ہوئے زرین خان نے ایک بار پھر بڑے پردے پر لوٹنے کا عندیہ دیا۔انہوں نے جواب میں لکھا کہ واقعی، وقفہ توقع سے تھوڑا زیادہ طویل ہو گیا ہے، امید ہے کہ اگلے سال آپ سب مجھے فلموں میں ضرور دیکھیں گے۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ آپ کس طرح کی فلموں میں کام کرنا پسند کریں گی؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں کوئی مزاحیہ یا ایکشن فلم کرنا چاہوں گی۔اداکارہ کے جواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی اگلی فلم کامیڈی یا پھر ایکشن سے بھرپور ہو گی۔خیال رہے کہ زرین خان کو آخری بار میوزک ویڈیو ‘عید ہو جائے گی’ میں دیکھا گیا تھا، اس کے علاوہ ان کی مشہور فلموں میں ویر اور ہاؤس فل 2 شامل ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...