اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے اسرائیل مخالف احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، صورتحال پر پورے پاکستان کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پیپلزپارتی کیرہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اس وقت دنیا کا سب اہم مسئلہ اسرائیلی جارحیت ہے، اس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے خواتین اور بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، فلسطین کی صورتحال پر پورے پاکستان کو ایک پیج پر ہوناچاہیے، 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کیاحتجاج میں شریک ہوں گے، اسرائیل جو کچھ کر رہا ہیاس پر دنیا میں کسی کو فرق نہیں پڑھ رہا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلمانوں کی زمین پر قبضے کیلیے اسرائیل نے سازش کی، 7 اکتوبر کا بہانہ بنا کر وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے پاکستان کے عوام ان کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے، اسرائیل کو عالمی حقوق کی پرواہ نہیں ہے، موبائل فونز کو پیجر میں تبدیل کرکے پھاڑا جارہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کا غزہ کے لیے مشترکہ طور پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے پوری قوم سے متحد ہونے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو جماعت اسلامی کیاحتجاج میں شریک ہوں گے، مسئلہ فلسطین پر ہم مثبت سیاست کرنے کی کوشش کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں کلچر ہے کہ سیاست کو نفرت میں تبدیل کردیتیہیں، ایسے معاملات میں اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا چاہیے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پوری دنیا میں سوالیہ نشان ہے کہ جنگ کی طرف تو نہیں جارہے، بدقسمتی سے اسرائیل کو روکنے والا کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کو شہید کیاگیا اس وقت یو این اجلاس چل رہا تھا، 7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال ہوجائے گا، اسرائیل مسلسل غزہ کے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...