کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نیشوبز انڈسٹری کو جھوٹا قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ہدایت کار و اداکار جواد بشیر کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر، نجی زندگی اور اہلِ خانہ کے بارے میں بات کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں ہر چیز جھوٹ ہے، پیسوں کی خاطر جھوٹ دکھایا اور پھیلایا جاتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ یہی ہمارا کام ہے، ہمیں اسی کے پیسے مل رہے ہیں، جب تک ہم چیزوں کو گلیمرائز کر کے ضرورت سے زیادہ بڑھا چڑھا کر نہیں دکھائیں گے تو لوگوں کی توجہ حاصل نہیں ہو گی۔حرا مانی نے جواب دیا کہ میں کیمرے سے پیار کرتی ہوں اور اسی کے لیے صبح اْٹھ کر کام پر جاتی ہوں، کیمرے کو بھی مجھ سے پیار ہے، اسی لیے مجھے کامیابی ملی۔انہوں نے کہا کبھی کبھی مولا جٹ جیسی فلم دیکھ کر رشک ہوتا ہے کہ شاید میں بھی ایسا کردار کر سکتی لیکن پھر جب اپنے گھر میں اپنے بچوں کو دیکھتی ہوں تو سب کچھ بھول جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ بس یہی زندگی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی ہوں کہ میرے بچوں کے لیے صرف میں ہی ان کی ماں ہوں اور میری جگہ کوئی اور نہیں لے سکتا، یہی مجھے حسد کرنے سے روکتا ہے اور میں زندگی میں جو مل گیا اس سے خوش رہتی ہوں۔دورانِ انٹرویو انہوں نے زندگی کو سب سے بڑا استاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ زندگی سب کچھ سکھا دیتی ہے اور میں نے بھی زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ زندگی نے مجھے وہ کچھ دیا ہے جو چاہتی تھی، ماضی کے مقابلے میں متحمل مزاج ہو گئی، اب اپنے بجائے دوسروں کے لیے سوچتی ہوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...