اوٹاوا (این این آئی)معروف گلوکارہ شازیہ منظور ورلڈ ٹور پر کینیڈا میں شاندار پرفارمنس کے بعد اب امریکا میں میوزیکل کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی جبکہ ان کا نیا ویڈیو سونگ ”زمانہ” پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔ان کے نئے گیت ”زمانہ” کو سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میوزک انڈسٹری کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ شازیہ منظور ان دنوں ورلڈ ٹور پر منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہے۔انہوں نے کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارمنس کرنے کے بعد اب امریکا کا رخ کرلیا جہاں وہ ڈیلاس، واشگٹن اور ہوسٹن سمیت دیگر شہروں میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ میوزک کنسرٹ شوز میں حصہ لے رہی ہیں۔چند روز قبل گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنا نیا گانا ”زمانہ” بھی ریلیز کردیا جس کو ان مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ گانے کو دیکھنے سننے والوں کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ذرائع کے مطابق گلوکارہ شازیہ منظور اپنے کامیاب دورے کے دوران ایک انٹرنیشنل بھارتی پنجابی فلم کے میوزک پر بھی کام کر رہی ہے جس کی تفصیلات جلد منظر عام آجائیں گی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...