میزائل حملے پر تنقید کیوں کی، ایران نے آسٹریلین اور جرمن سفیروں کو طلب کر لیا

0
52

تہران (این این آئی) ایران نے آسٹریلیا اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے۔ جمعرات کے روزان دونوں سفیروں کی طلبی ان کی حکومتوں کے اسرائیل پر ایرانی جوابی میزائل حملے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر احتجاج کرنے کے لیے تھی۔ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ ایرانی میزائل حملے پر آسٹریلیا اور جرمنی کی حکومتوں کا رد عمل ناقابل قبول ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کا میزائل حملہ صہیونی رجیم کی جاری جارحیت کے خلاف بڑا جائز جواب تھا۔