واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے، مشورہ دیتے ہیں۔ ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی بات جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے اسرائیل کے ایران پر ممکنہ جوابی حملے کے سوال پر کہا کہ آج کچھ نہیں ہونے جارہا۔اسرائیل کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بیان پر انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ حملہ چھوٹا ہوگا۔علاو ازیں غزہ، مقبوضہ مغربی کنارہ، لبنان اور یمن کے بعد اب اسرائیل ایک اور عرب ملک شام پر حملہ کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان سے شام ہتھیار منتقل کر رہی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے سرحد کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے اور اب بین الاقوامی سرحدی گزرگاہ پر نظر مرکوز کی ہوئی ہے، جہاں سے ہزاروں افراد لبنان سے شام جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...