لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 24ـ2023ء کے لئے چار کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے منتخب کیا تھا، ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون 2024ء کو ختم ہوچکے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے تاحال 25ـ2024ء کے سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، البتہ اطلاعات ہیں کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہے۔”اے” کیٹیگری میں پچھلے سال کی طرح بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ہی رہیں گے اور یہاں کسی نئے نام کا کوئی امکان نہیں۔دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود ”بی” کیٹیگری تک محدود رہیں گے، ان کیساتھ اس کیٹیگری میں نسیم شاہ، فخر زمان اور شاداب خان کی جگہ پکی ہے، البتہ پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں ”بی” کیٹگری کا حصہ بننے والے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حارث کا ”بی” کیٹیگری میں رہنا ناممکن ہے۔ اسی طرح آل راؤنڈ ر محمد نواز کا نام بھی ”بی” کیٹیگری کا حصہ نہیں ہوگا۔ ”سی” کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق برقرار رہیں گے، البتہ یہاں ان کیساتھ صائم ایوب، سعود شکیل ، اسامہ میر اور میر حمزہ کی شمولیت متوقع ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سے قبل چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف سے مطالبات تسلیم کروانے والے کرکٹرز کے لئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کنٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا فی الحال امکان بہت کم ہے اور اس کی وجہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف نیچے جانا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...