اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج کا گشت بھی جاری ہے۔اسلام آباد میں جناح ایونیو، ڈی چوک سمیت دیگر اہم مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی نفری موجود ہے۔ ڈی چوک ،جناح ایونیو،بلیو ایریا میں صورتحال سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے۔جناح ایونیو، چائنا چوک ، ڈی چوک میں پولیس و رینجرز کی نفری تاحال موجود ہے۔ اسی دوران پاک فوج کے دستوں کی جانب سے ریڈ زون کی حدود میں گشت بھی کیا گیا۔ قبل ازیں پولیس احتجاج کے اسلام آباد آنے والے مظاہرین کو جناح ایونیو اور اطراف کے علاقوں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی تھی جبکہ جناح ایونیو، ڈی چوک ، چائنا چوک سے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔اسی اثنا میں اسلام آباد پولیس نے جناح ایونیو، ڈی چوک اور آبپارہ میں فلیگ مارچ کیا جب کہ رات گئے تک مارگلہ روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے تمام داخلی راستے بھی بند تھے۔ اسی طرح سرینہ چوک، نادرہ چوک، ڈی چوک پر کنٹینرز موجود ہیں۔دوسری جانب زیرو پوائنٹ ،فیض آباد، ایکسپریس وے کے مقامات سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، جس کے تناظر میں غیر ملکی وفود کی پاکستان آمد جاری ہے، اس تناظر میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو فول پروف بنایا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...