اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کے ساتھ ہماری مستقل حمایت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے 7 اکتوبر یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج پورا پاکستان متحد ہو کر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور جنگی جنون کو آج ایک سال مکمل ہو چکا ہے، ایک سال سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 42 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 16 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، تقریباً 23 لاکھ افراد، یعنی 90 فیصد سے زائد آبادی کو زبردستی اپنے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے، غزہ کا اہم انفراسٹرکچر، رہائشی مکانات، معیشت، زرعی زمینیں، اور ماہی گیری کا نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکے ہیں۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد کی فراہمی کو محدود کر دیا ہے، جس سے قحط اور طبی سہولیات کی کمی مزید بڑھ گئی ہے، آج ایک سال بعد، 7 اکتوبر 2024 کے دن، اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان، ایران، شام اور یمن سے بھی براہِ راست جنگ میں مصروف ہے، اس ایک سال میں اسرائیل مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، اسرائیلی جنگی جنون کو روکنا عالمی دنیا کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ا?ل پارٹیز کانفرنس ا?ج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر اسلام ا?باد میں ہوگی، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، صدر مملکت اور وزیراعظم کی جانب سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...