ہم سمندر سے حملہ کریں گے، اسرائیل کا جنوبی لبنان میں شہریوں کو انتباہ

0
77

بیروت(این این آئی)لبنان میں تشدد میں اضافے کے آغاز کے بعد پہلی بار ایک نئی پیشرفت میں اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے ایک فوری انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع ملنے تک لبنان کے دریائے الاولی سے لے کر سمندر کے ساحل کے کنارے جانے یا کشتیوں پر سوار ہونے سے گریز کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اویچائی ادرئی نے ایکس پر کہا کہ فوج اس بار سمندر سے حزب اللہ کے خلاف دوبارہ فوجی آپریشن شروع کرے گی۔ادرائی نے لبنانیوں کو ان علاقوں میں جانے کے خلاف بھی خبردار کیا جہاں دریا الاولی لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریبا 60 کلومیٹر شمال میں واقع صیدا شہر میں داخل ہوتا ہے۔