اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو یکم جولائی سے 8 اکتوبر 2024ء کے دورانیے میں 9 لاکھ 42 ہزار نئے ٹیکس فائلر مل گئے۔ایف بی آر حکام کے مطابق 8 اکتوبر تک 40 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دئیے ہیں۔حکام کے گزشتہ برس اسی دورانیے میں 20 لاکھ 67 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے جبکہ اس بار جلدی فائلنگ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ 11 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق رواں مالی سال گوشواروں کے ساتھ 106 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع ہوگیا ہے، مالی سال 2023ء میں 63 لاکھ 54 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے۔حکام کے مطابق یکم جولائی سے 8 اکتوبر تک 9 لاکھ 42 ہزار نئے فائلرز نے رجسٹریشن کرائی، گزشتہ سال کے اسی عرصے میں تقریباً 4 لاکھ نئے فائلر رجسٹر ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...