اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات ملکی مفاد میں ہیں ہونی چاہئے،ملک کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے،یہاں ایک بڑی عالمی کانفرنس ہونے جا رہی ہے کوئی ڈرامہ نہیں ہونا چاہئے۔بدھ کو یہاںراجہ پرویز اشرف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی استحکام ہو گا، بلاول بھٹو اگر آئینی ترمیم کی بات کرتے ہیں ان کا ذاتی مفاد کیا ہے، اگر کسی کے پاس کوئی مشورہ ہے تو بلاو ل بھٹو کو دیں وہ لینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ کرے بلاول بھٹو اس مشن میں کامیاب ہوں، ترمیم کا مسودہ بل جس صورت میں آئے گا وہ کمیٹی میں بھی جائے گا، آئینی اصلاحات ملکی مفاد میں ہیں ہونی چاہیے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر جلسہ بھی کرنا ہے تو اس کا بھی طریقہ ہوتا ہے، کسی صوبے پر چڑھائی کرنا کیسے درست ہے، اسلام آباد میں ایک بڑی عالمی کانفرنس ہونے جا رہی ہے وہاں کوئی ڈرامہ نہیں ہونا چاہیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس ملک کو ہم آہنگی کی ضرورت ہے، مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، ہم بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرتے ہیں، ہم پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...