کراچی (این این آئی)آرٹس کونسل کراچی کے زیر انتظام رنگا رنگ 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی میں جاری ہے، فیسٹیول کے 14 ویں روز بین الاقوامی کامیڈی تھیٹر ‘سرکل مرر ٹرانسفارمیشن’ پیش کیا گیا۔ڈرامہ سپین کی بلیو بک تھیٹر کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا جس کی مصنفہ پلیٹزر انعام یافتہ اینی بیکرز اور ڈائریکٹر بی جے ایونز تھیں جبکہ تھیٹر کی کاسٹ میں مارٹی (سوفی ہائیڈیکر اور ایریکا لارین وائز)، لارین (حنا ڈی بیلا)، تھریسا (سارہ ہیلن ڈیلامور)، شلٹز (کرسٹوفر کیلی)، جیمز (ایلکس لیو) شامل تھے۔شائقین کی بڑی تعداد سپین سے آئے ہوئے فنکاروں کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئی اور تالیاں بجا کر فنکاروں کو خوب داد دی۔ڈرامہ انگریزی زبان میں پیش کیا گیا جس کا دورانیہ 90 منٹ تھا، سرکل مرر ٹرانسفارمیشن نامی یہ ڈرامہ تخلیقی صلاحیتوں کی پوشیدہ اور حیران کن طاقت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ایک ہنستا مسکراتا شوہر، ایک چلبلی سابقہ اداکارہ، ایک بگڑی ہوئی 16 سالہ لڑکی اور ایک طلاق یافتہ کارپینٹر چھ ہفتوں کے لیے مارٹی کمیونٹی سینٹر اداکاری کے کورس میں شامل ہوتے ہیں۔بظاہر یہ لوگ معصوم کھیل کھیلنا شروع کرتے ہیں مگر ان چھوٹے چھوٹے کھیلوں کے دوران بڑے تنازعات جنم لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان لوگوں کے دل خاموشی سے ٹوٹتے جاتے ہیں۔یہ پلیٹزر انعام یافتہ مصنفہ اداکاری کے فن کی باریکیوں کو اجاگر کرتی ہے اور تخلیقی عمل کی ان جہتوں کو سامنے لاتی ہے جن کی بدولت ایک اداکار مختلف جذبات کو اس انداز سے پیش کرتا ہے کہ وہ سٹیج پر حقیقت کے قریب نظر آتے ہیں
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...