ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور نیکہا ہے کہ بھارتی فلمی صنعت میں خود کی تشکیل نو کرنا اور اْسے برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے بالی ووڈ کو مردوں کی بالادستی رکھنے والی صنعت قرار دیا اور کہا کہ اس شعبے میں خود کو نئے سرے سے بنانا اور اسے برقرار رکھنا مشکل کام ہے۔44 سالہ کرینہ کپور کے بالی ووڈ میں 25 سال مکمل ہوگئے ہیں، انہوں نے ابھیشیک بچن کے مقابل فلم رفیوجی سے ڈیبیو کیا تھا، وہ جلد ہی روہت شیٹی کی ‘سنگھم اگین ‘میں نظر آئیں گی، جو یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے مردوں کی بالادستی کی حامل صنعت میں خاتون اداکار کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ کیا اور کہا کہ بالی ووڈ میں خود کی تشکیل نو کرنا اور اْسے برقرار رکھنا مشکل ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جب آپ 17 یا 18 سال کے ہوتے ہیں تو ہر کوئی چاہتا ہے کہ آپ فلم میں ہوں، اگر آپ نے اس حالت میں 10 سال گزار لیے ہیں تو آپ کو اپنی تشکیل نو کرنی چاہیے جو مردانہ غلبے کی حامل اس صنعت میں انتہائی خوفناک عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دورانیے میں میرے ساتھ دیگر اداکارائیں بھی ہیں، جنہوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، میں ہر 5 سال بعد خود سے پوچھتی ہوں کہ اب کیا نیا کیا جاسکتا ہے؟کرینہ کپور نے کہا کہ یہ صرف کامیاب فلموں کیلیے نہیں ہے بلکہ آنے والوں کیلیے اپنی میراث چھوڑنا ہے، میں ایسے خاندان سے ہوں، جہاں سب ہی شاندار اداکار ہیں، یہی چیلنج مجھے درپیش ہے تاکہ میری شناخت کہیں چھوٹ نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ اس فلم انڈسٹری میں ہر 10 سال بعد کوئی نہ کوئی نیا آجاتا ہے، ایسے میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے میں مختلف نوعیت کی فلموں کا انتخاب کرنا پسند کرتی ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...