پاکستان، روس کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع

0
22

اسلام اباد(این این آئی)پاکستان اور روس کے مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں شروع ہوگئی ہیں جو دونوں ممالک کے انسداد دہشتگردی تعاون کے تناظر میں ہوتے ہیں۔ فوج کے ایک مطابق مشقوں کا اغاز اکتوبر 13 کو ہوچکا ہے جو دو ہفتے جاری رہینگے۔ ائی ایس پی ار نے کہا کہ یہ مشقیں انسداد دہشتگردی قومی مرکز پبی (پنجاب) میں ہورہی ہیں۔ ایک بیان کے مطابق مشقوں میں کمانڈوز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تریبتی مشقوں کے ذریعے پیشہ وارانہ مہارت کو مزید بہتر بنانا ہے۔ یہ مشقیں پاکستان اور دوستانہ ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کا مظہر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے فوجی ان مشقوں کے ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائینگے