کراچی(این این آئی)بیسویں روز عالمی ثقافتی میلے میں معاشرے کے تضادات، عورتوں کی حق تلفی، عقل اور چالاکی کی کشکمش پر مبنی تھیٹر پلے چتورائی پیش کیا گیا۔پہلے میک اپ روم میں آرٹسٹوں کو کرداروں میں ڈھالا گیا، پھر منجھے ہوئے تھیٹر فنکار اسٹیج پر اترے اور معاشرے کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا۔اس ڈرامے کی کہانی دوسری شادی کرنے والے سائیں سے شروع ہوئی جس میں پہلی بیوی دانشمند اور دوسری چالباز ہوتی ہے۔ڈرامے میں اولاد کی تمنا پوری نہ ہوئی تو سائیں تیسری بیگم لے آتا ہے اور یوں پہلی اور دوسری بیگم میں خاموش اتحاد کی بنیاد پڑتی ہے۔اس موقع پر ڈرامے کے کرداروں نے کہاکہ آنسو اور مسکراہٹ کے ملے جلے جذبوں میں چھپی چتورائی کیلئے بہت محنت کی ہے۔ڈرامے کے ہدایت کار شاہنواز بھٹی نے کہا کہ کھیل ہی کھیل میں معاشرے کو آئینہ دِکھانا ہی اصل فن ہے۔اس موقع پر شائقین نے جہاں اداکاروں کی بے مثال پرفارمنس، مکالمے اور مزاحیہ حس کو بے حد سراہا تو وہیں کہانی کے گہرے پہلووں پر غور بھی کیا۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...