تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل لبنانی حزب اللہ گروپ کے خلاف لڑائی اس وقت تک بند نہیں کرے گا جب تک وہ وہ اپنے شہریوں کو لبنانی سرحد کے قریب ان کے گھروں کو بحفاظت واپس بھیج دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گیلنٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ سرحد کے قریب فورسز کو بتا رہے ہیں کہ حزب اللہ بہت تکلیف میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آگ کے دوران ہی مذاکرات کریں گے۔ میں نے یہ بات پہلے دن بتا دی تھی اور میں نے غزہ میں بھی یہی کہا تھا اور یہاں بھی یہی کہتا ہوں۔حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو لبنان کے ایک سرحدی قصبے کے آس پاس میں اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔ ادھر اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں کو تیز کرنے اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو دوبارہ نشانہ بنایا ہے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجو مختلف قسم کی مشین گنوں سے صفر کے فاصلے سے القوزح قصبے کے قرب و جوار میں اسرائیلی دشمن افواج کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں مصروف تھے ۔ تصادم کے نتیجے میں دشمن کی افواج کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جھڑپیں ابھی جاری ہیں۔23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے لبنان پر اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بنیادی طور پر بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کے ساتھ جنوبی اور مشرقی لبنان میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 23 ستمبر سے لبنان میں کم از کم 1,356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کی وجہ سے دس لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ حماس نے سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر غیر متوقع حملہ کیا تھا۔ اسی روز سے اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کردی تھی۔ اس سے اگلے دن آٹھ اکتوبر 2023 سے لبنان سے حزب اللہ نے بھی حماس کی حمایت میں راکٹ باری اور اسرائیلی فوج نے لبنان پر بمباری شروع کردی۔ 30 ستمبر کو اسرائیل نے جنوبی لبنان میں “محدود” زمینی کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد سے لبنان کے کئی سرحدی قصبوں میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان تقریبا روزانہ جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...