ماسکو (این این آئی )روسی صدر ولادی میر پوتین نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل اور یران کے درمیان حل تک پہنچنا ممکن ہے تاہم اس کو یقینی بنانا دشوار ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق پوتین نے یہ بات اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چھڑنے کے امکان کے اندیشے پر تبصرے میں کہی۔پوتین نے گفتگو میں کہا کہ ہم سعودی عرب کو ایک دوست ملک سمجھتے ہیں۔ میرا شاہ سلمان کے ساتھ اچھا تعلق ہے، اسی طرح ولی عہد کے ساتھ بھی میرے مضبوط ذاتی مراسم ہیں۔ میں سعودی عرب کی سچائی پر یقین رکھتا ہوں(یوکرین کے ساتھ معاملے میں ثالثی کی حیثیت سے)، اگر سعودی عرب میں کانفرنس کا انعقاد ہوتا ہے تو یقینا یہ ہمارے لیے بھی اطمینان بخش جگہ شمار ہو گی۔پوتین نے مزید کہا کہ یوکرین کو چاہیے کہ ماسکو کے ساتھ بات چیت کے اجرا پر عائد پابندی ختم کرے۔ روسی صدر نے باور کرایا کہ ان کا ملک یوکرین کے ساتھ مکالمے کے لیے تیار ہے تاہم اس بنیاد پر جس پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔ پوتین نے روس یوکرین بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کی جاری کوششوں کو سراہا۔روسی صدر کے مطابق ماسکو یوکرین میں پر امن تصفیے کا خواہش مند ہے تاہم انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہم کامیابی کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ پوتین کے مطابق یوکرین میں جوہری ہتھیار بنانے کے کسی بھی اقدام کا مناسب رد عمل سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے کیوں کہ اس جانب کسی بھی قدم کے مقابل مناسب رد عمل ہو گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...