اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چھاتی کا کینسر عام ہونے کی بڑی وجہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی کمی ہے، ہمارے ملک میں، ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، بریسٹ کینسر بارے غلط فہمیوں کو دور کرنے، آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے،میں تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص میڈیا بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک جامع اور مربوط آگاہی مہم کے لیے کوششیں مزید تیز کرے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے بریسٹ کینسر کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بریسٹ کینسر کا دن منانے کا مقصد شعور اجاگر کرنا، بروقت تشخیص اور علاج فروغ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھاتی کا کینسر خواتین میں سب سے زیادہ تشخیص ہونے والا کینسر ہے، کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں خواتین میں موت کی سب سے بڑی وجہ بریسٹ کینسر ہے۔آصف علی ازر داری نے کہاکہ چھاتی کے کینسر کے واقعات جنوبی ایشیائی ممالک میں زیادہ عام ہیں، چھاتی کا کینسر عام ہونے کی بڑی وجہ خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ ہمارے ملک میں، ہر نو میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ ہے، بریسٹ کینسر کی دیر سے تشخیص موت کی شرح میں کافی اضافہ کرتی ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ معاشی مشکلات بھی مطلوبہ علاج حاصل کرنے کی راہ میں آڑے آتی ہیں، بریسٹ کینسر بارے غلط فہمیوں کو دور کرنے، آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی خواتین کو باقاعدگی سے اپنا معائنہ خود کرنے کی عادت اپنانا ہوگی، پاکستان میں میموگرافک اسکریننگ کی دستیابی کیلئے وسیع تر کوششوں کی ضرورت ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پالیسی سازوں، صحت کے حکام کو بیماریوں پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو بہتر علاج اور مریضوں کی انفرادی دیکھ بھال کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کو اسکریننگ اور جلد تشخیصی خدمات تک رسائی یقینی بنانا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا لوگوں کو بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی دیکر قیمتی جانیں بچائے۔ صدر مملکت نے کہاکہ آئیے مریضوں، ان کے خاندانوں اور چھاتی کے کینسر سے بچ جانے والوں کو مزید مدد، دیکھ بھال اور امید دینے کا عہد کریں۔ انہوںنے کہاکہ انفرادی، ادارہ جاتی اور قومی سطح پر اجتماعی کوششیں لوگوں کی مجموعی صحت اور بہبود بہتر بنا سکتی ہیں۔دریں اثناء وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چھاتی کے کینسر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر انپے پیغام میں کہاکہ چھاتی کے کینسر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر، ہم چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی بڑھانے بالخصوص خواتین میں اس کی بروقت تشخیص و علاج کی ضرورت پر زور دینے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں خواتین کو سب سے ذیادہ متاثر کرنے والا کینسر ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ زیادہ تر اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...