تہران ( این این آئی )ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی برلن میں ایران پر حملے کے اسرائیلی پلان پر گفتگو اشتعال انگیز ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے سلامتی کونسل کو خط میں کہا کہ جو بائیڈن کے ریمارکس اسرائیل کی فوجی جارحیت کی منظوری اور حمایت کی نشاندہی کرتے ہیں۔خط کے مطابق امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جارجیت اور اشتعال دلانے کا ذمے دار ہے، امریکا ایران کے خلاف اسرائیل جارحیت کو بھڑکانے اور اسے فعال کرنے میں اپنے کردار کا ذمیدار ہوگا۔ایرانی مشن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ امریکا علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی پر تباہ کن نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد...
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرنا ایک تاریخی سنگ...
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس...
تحریک انتشار سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکی،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی ناکامی اور...
سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن، انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی...
کراچی(این این آئی) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز...
پاکستان میں پولیو وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، مجموعی تعداد 59...
کراچی (این این آئی)پاکستان میں پولیو وائرس کے 3 مزید کیسز کی تصدیق ہوگئی، جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کے مجموعی...