کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کر دیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ میں الٰہی بخش ایڈووکیٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا۔ انہوں درخواست میں موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کرکے عدلیہ کی آزادی،رول آف لاء کی خلاف ورزی کی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے ججز کی تعیناتی کے عمل میں ایگزیکٹیو کو مداخلت کی اجازت دیدی گئی ہے۔درخواست میں کہاہے گیا کہ ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان پر ایگزیکٹیو کا کنٹرول بڑھ گیا ہے، ججز تعیناتی میں سیاسی اثرورسوخ بڑھنے سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوگی۔درخواست میں سوال اٹھایا گیا کہ سیاستدان اگر ججز کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ مرتب کریں گے تو عدلیہ آزادانہ کیسے کام کرسکتی ہے؟درخواست گزار نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز کی سالانہ پرفارمنس رپورٹ صرف سپریم جوڈیشل کونسل مرتب کرسکتی ہے، آئینی درخواستیں عمومی طور پر حکومت کے خلاف ہوتی ہیں، ایگزیکٹیو کی بینچ کے قیام میں مداخلت مفادات کا ٹکرائو ہے۔درخواست گزار نے آئینی ترمیم عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے استدعا کی کہ آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔
مقبول خبریں
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...
بلائنڈ T20 ورلڈ کپ، سری لنکااورجنوبی افریقہ ٹیم پاکستان پہنچ گئیں
لاہور(این این آئی)بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا اورجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سری لنکا بلائنڈ کرکٹ ٹیم...
بھارتی کرکٹ شائقین پاکستانی عظیم کھلاڑیوں کے دیوانے نکلے
نئی دہلی (این این آئی)انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کے موجودہ سپراسٹار کرکٹرز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بولی لگائی گئی ہے۔بھارتی ویب...
محبت اگر مل جائے تو برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، فائزہ گیلانی
لاہور(این این آئی)اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ محبت اگر مل جائے تو اس میں برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں۔شوبز انڈسٹری...
اے آر رحمٰن کی طلاق کے بعد انکی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے...
ممبئی (این این آئی)آسکر یافتہ بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمٰن کی جانب سے طلاق کے اعلان کے بعد ان کی بینڈ...