ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بشنوئی گروپ کی دھمکیوں کے باوجود بگ باس کے بعد اب فلم کی عکسبندی بھی شروع کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، فلم آئندہ برس نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گروپ کی جانب سے پہلے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ اور پھر ان کے دوست بابا صدیق کے قتل کے بعد سپر اسٹار نے اپنی فلموں کی شوٹنگ روک دی تھی جس کی بڑی وجہ سیکیورٹی بتائی جارہی تھی۔بابا صدیق کے قتل کے بعد لارنس بشنوئی گروپ نے دھمکی دی تھی کہ جو بھی سلمان خان کی مدد کرے گا وہ انکے نشانے پر ہوگا۔بعدازاں ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا تھا جبکہ اس دوران سلمان خان بھی فلمی سیٹ سے دور رہے۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فینز کو جس فلم کا بیصبری سے انتظار ہے سلمان خان نے اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...